
جرائم میں جو بھی پولیس افسریا اہلکارملوث ہوا، کارروائی ہوگی، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ جرائم میں جوبھی پولیس افسریا اہلکارملوث ہوا، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
کراچی میں آئی جی سندھ نے زینب مارکیٹ پرتاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں کہتا کہ کرائم نہیں ہوتے، زیادتی کے واقعات کوبھی اسٹریٹ کرائم سے منسوب کردیا جاتا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس کاریکوری ریٹ 65 فیصد ہے، پولیس سے سوال کیا جاتا ہے لیکن مکمل معلومات پرمبنی نہیں ہوتا، صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کوگرفتارکیاگیا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے کو بھی گرفتارکیا، جوقصوروارہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، پان شاپ ڈکیتی میں اہلکاروں کی نشاندہی پرگرفتارکیاگیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جرائم میں جوبھی پولیس افسریا اہلکارملوث ہوا، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جرائم پرایف آئی آردرج نہ کرنے والے افسران کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ اندرون سندھ صحافیوں کے قتل میں ملوث متعدد ملزمان بھی گرفتارکیے جاچکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News