ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی
یوگنڈا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں میچ میں پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پروویڈنس میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں یوگنڈا نے 78 رنز کا آسان ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
یوگنڈا کی جانب سے ریاضت علی شاہ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاپوا نیوگنی کی جانب سے الی ناؤنے 2 جبکہ نورمن وینیوا، چاڈ سوپر اور کپتان اسد والا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل یوگنڈا نے ٹاس جیت کر پاپوا نیو گنی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔
پاپوا نیو گنی کی ٹیم 20 ویں اوور میں 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ہری ہری 15 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
یوگنڈا کی جانب سے الپش رامجانی، جوما میاگی، کوسماس کائیوٹا اور فرینک سوبوگا نے 2، 2 جبکہ کپتان برائن مسابا نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
