پاکستان اور بھارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے معیارات پر پورے نہیں اترتے، امریکی رپورٹ
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے معیارات پر پورے نہیں اترتے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
انسانی اسمگلنگ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کی ایک جیسی درجہ بندی میں رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں حکومتیں انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے معیارات پر پوری نہیں اترتیں۔پاکستان اور بھارت لسٹ میں درجہ دوم میں شامل رہیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں حکومتیں ان معیارات پر پورا اترنے کی کوششیں کررہی ہیں۔پاکستانی حکومت نے گزشتہ رپورٹ کے مقابلے میں زیادہ کوشش کی۔کوششوں میں پراسیکیوشن کوبڑھانا اور انسانی اسمگلروں کو سزا دینا شامل ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت میں انسانی اسمگلر ملکی و غیر ملکی افراد کا استحصال کرتے ہیں۔دونوں ممالک کا سب سے بڑا انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ جبری مشقت ہے۔پاکستان بھر میں 4.5 ملین کارکن جبری مشقت میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
