
ہم کسی بھی ملک سے خراب تعلقات نہیں چاہتے، شائستہ پرویز
مسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ پرویز کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ملک سے خراب تعلقات نہیں چاہتے۔
مسلم لیگ ن کے ترجمان قانونی امور بیرسٹرعقیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شائستہ پرویز نے کہا کہ چاہتےہیں امریکہ ہماری خودمختاری میں مداخلت نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ کل کہا گیا ملک کی خودمختاری میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ہم کسی بھی ملک سےخراب تعلقات نہیں چاہتے۔پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہےیہ لوگ روکناچاہتےہیں۔
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ مخصوص جماعت نےپاکستان مخالف قرارداد پاس کروائی ، اب ڈھونگ رچایا جا رہا ہے کہ ہمیں قرارداد کا ہی علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک جماعت اس بات پرتلی ہےوہ ملک توڑنےکی باتیں کرے اور ایک جماعت ڈیجیٹل دہشتگردی پرتلی ہوئی ہے۔
بیرسٹر عقیل نے کا کہنا تھا کہ امریکہ نے فلسطین اور کشمیر کے ایشو پرکبھی کچھ نہیں کہا۔امریکہ ہیومن رائٹس کاچیمپئن نہیں اورنہ ہی ہمیں ڈکٹیشن چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مخصوص جماعت قوم کی آنکھ میں دھول جھونکتی رہی۔کوئی بھی پاکستانی ملک کی سالمیت پر آنچ نہیں آنےدےگا۔پارلیمان نےواضح پیغام دیا کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قبول نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News