اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے واقعہ میں ایس ایس پی کی پریس کانفرنس کے بعد اونٹ کے مالک کا وڈیو بیان سامنے آگیا جس میں مالک نے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کے دعوے بھی دھرے کہ دھرے رہ گٸے اونٹ مالکان دیسی طریقے سے اونٹ کا علاج کرکے اونٹ کی زندگی بچانے میں مصروف ہیں۔
جبکہ ڈپٹی کمشنر نے پریس کانفرنس میں یہ تک کہہ دیا کہ ہم نے لاٸیو اسٹاک اور جانورں کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم بھیج کر اونٹ کا علاج کیا ہے اور مزید علاج کہ لیے کراچی شفٹ کر رہے ہیں۔
اونٹ کے مالک مزدور سدورو بھن کا کہنا ہے کہ پولس چوکی انچارج شمس الدین شر اس واقعے کے مرکزی ملزم اپنی برادری کے بااثر کو بچانے کہ لیے مختلف طریقون سے ہمارے اوپر پریشر ڈال رہا ہے اور بیانات لے رہا ہے، جس وجہ سے خوفزدہ ہیں۔
سدورو بھن نے کہا کہ پولیس نے گرفتار بھی فرضی بندے کیے ہیں جو ظالم زمیندار کو بچانے کے لیے پیش ہوئے۔
جبکہ ایس ایس سانگھڑ پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ دو ملزمان جو اس زمین پر کام کرتے ہیں انہوں نے اقبال جرم کیا ہے اور تین مزید ملزمان جو اس پورے معاملے کے سہولتکار ہیں وہ بھی زیر حراست ہیں اور انہیں مقدمے میں نامزد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سوشل مڈیا صارفین نے دو روز سے واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے اور واقعے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے پر پولیس نہ جانے کیوں حقائق پر یا تو پردہ ڈال رہی ہے یا حقائق سے لاتعلق ہوکر اپنی جان چھڑا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
