
لبنان میں امریکی سفارت خانے پر حملہ
لبنان میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان میں امریکی سفارت خانے کے داخلی دروازے کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کی۔
لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور زخمی ہو گیا اور اسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور شام کا شہری ہے۔ فوجی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح اس کے داخلی دروازے کے قریب چھوٹے ہتھیار سے فائرنگ کی اطلاع ملی تاہم اس حملے میں سفارتخانے کی عمارت اور عملہ بلکل محفوظ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News