 
                                                      وزیراعظم شہبازشریف کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عید کی مبارک باد دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عید کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں زیرالتوا معاملات کے حل پربات کی جائے گی۔
بعد ازاں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے پرمسرت موقع پرنیک خواہشات کا اظہارکیا۔
ترجمان ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان عیدالاضحیٰ کے بعد اہم حکومتی معاملات پرمشاورت کیلئے ملاقات پراتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 