
کراچی کے شہری شدید گرمی میں بجلی اور پانی سے محروم
کراچی کے شہری شدید گرمی میں بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔
کراچی میں شدید گرمی کے باجود مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔
لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی، عثمان آباد اور سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ دوسری جانب پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے۔ بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی بند ہے یا نہ ہونے کے برابر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News