Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان سے تجارت کی بندش نے قبائلی عوام کی معاشی شہ رگ توڑدی، اسد قیصر

Now Reading:

افغانستان سے تجارت کی بندش نے قبائلی عوام کی معاشی شہ رگ توڑدی، اسد قیصر
اپوزیشن رہنما

افغانستان سے تجارت کی بندش نے قبائلی عوام کی معاشی شہ رگ توڑدی، اسد قیصر

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تجارت کی بندش نے قبائلی عوام کی معاشی شہ رگ توڑدی، بارڈرایریا میں افغانستان کے ساتھ تجارت کودوبارہ بحال کریں۔

اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ الزام لگا رہے ہیں اسمگلنگ ہورہی ہے، ہم اسمگلنگ کی حمایت نہیں کرتے، بارڈرایریا میں افغانستان کے ساتھ تجارت کودوبارہ بحال کریں۔

اسدقیصرنے کہا کہ لگتا ہے وفاقی حکومت قبائلیوں سے کوئی انتقام لے رہی ہے، اپیل کرتا ہوں ان لوگوں پر رحم کریں، آپ خود فیڈریشن کے خلاف بغاوت کرا رہے ہیں، ضم شدہ علاقوں کو جوسہولتیں دیناتھیں اب تک نہیں دی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ عملی طور پر تجارت بند ہے، قبائلی 6 ماہ سےدھرنے پربیٹھے ہیں کوئی ان سے بات کرنے کو تیار نہیں، افغانستان سے تجارت کی بندش نے قبائلی عوام کی معاشی شہ رگ توڑدی۔

اسدقیصرنے کہا کہ قبائلی لوگوں کوصرف ٹوکن دیاگیا لیکن فنڈزریلیزنہیں کیےگئے، ہمارے بارڈرایریازکاانحصارافغانستان کےساتھ ٹریڈ پرہوتا ہے، قبائلی اضلاع سے وعدہ کیا گیا تھا این ایف سی کا 3 فیصد دیا جائیگا، قبائلی اضلاع کا انضمام ایک کمٹمنٹ کی بنیاد میں ہواتھا۔

Advertisement

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ آج تک این ایف سی کا ایک فیصد شیئربھی نہیں دیاگیا، قبائلی اضلاع بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر