
مغربی نائجر میں مسلح افراد کے حملے میں 20 فوجیوں سمیت ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
نائجر کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مغربی نائجر میں مسلح گروہوں کے حملے میں کم از کم 20 فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جو آج سے شروع ہو گا۔
تلبیری علاقے کے تسیا گاؤں کے قریب ہونے والے اس حملے میں نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسو کی سرحد کے قریب ہونے والا یہ حملہ مسلح گروہوں کے اتحاد نے کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا۔ باقی حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے فضائی اور زمینی کمک تعینات کی جا رہی ہے۔
نائجر کی فوجی حکومت گزشتہ سال فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار میں آئی تھی جس نے جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News