وکلاء دہشتگرد نہیں آئین اور قانون کے محافظ ہیں، وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وکلاء دہشت گرد نہیں آئین اور قانون کے محافظ ہیں۔
پنجاب بار کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وکلاء کی فلاح کے لیے حکومت کام کررہی ہے،حکومت پنجاب نے بارکونسل کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نہتے وکلاء پر لاہور میں تشدد کیا گیا۔وکلاء دہشت گرد نہیں آئین اور قانون کے محافظ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹک میں وکلاء کے قتل پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فوری نوٹس لیا۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر پولیس نے ملزم کو فوری حراست میں لیا۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ملک میں جمہوری عمل کو رکنے نہیں دیں گے۔ہم نے صعوبتیں برداشت کیں لیکن جمہوری عمل کو رکنے نہیں دیا۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وکلاء کو تالہ بندی اور توڑپھوڑ میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
