وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس کا اعلان
وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں، میڈیاورکرزکوہیلتھ انشورنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی میں صحافیوں کے کردارسے انکارنہیں کیاجاسکتا، صحافیوں کوہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے۔
عطاتارڑنے کہا کہ ہیلتھ انشورنس میڈیا ورکرزکی صحت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا، پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں، میڈیاورکرزکوہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔
وفاقی وزیراطلاعتا نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزارصحافیوں، میڈیا ورکرز کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
