
سابق صدرعارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
سابق صدرعارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
فیصل آباد میں سابق صدرعارف علوی وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں جدوجہد چل رہی ہے، قوم کی حفاظت جذبات کرتے ہیں، سقراط پرالزام لگایا کہ قوم کوگمراہ کر رہے ہو۔
عارف علوی نے کہا کہ سقراط کوزہرپینا پڑا، بانی پی ٹی آئی کوکہہ رہے ہیں ملک چھوڑجاؤ، کہتا ہے ملک نہیں چھوڑوں گا، میں قانون کی کتابیں تو نہیں قرآن سے رہنمائی لیتا ہوں۔
سابق صدر نے خطاب میں کہا کہ الیکشن پی ٹی آئی لڑتی ہے، مخصوص نشستیں کسی کو دے دیں، جس نے لوٹ مارسے دولت بنائی وہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہے، بانی پی ٹی آئی پرغداری کا مقدمہ بنایا گیا۔
عارف علوی نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے انسان جدوجہد کررہا ہے، مینڈیٹ توعوام کے پاس ہے یہ ٹھیکیدارکون ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News