
پولیس کی سہراب گوٹھ پر بڑی کارروائی، 2 کروڑ کے مویشی چھیننے والے ملزمان گرفتار
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے سہراب گوٹھ پر بڑی کارروائی کرکے مویشی چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق دو کروڑ مالیت کے مویشی چھین کر فرار ہونے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 35 بچھڑے بھی برآمد کرلیے گئے۔
فرخ رضا نے بتایا کہ ملزمان میں ظفر، شاہ مراد، پھنو،قادر بخش ،سعید احمد اورعثمان شامل ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق رحیم یار خان سے بیوپاری اپنے مویشی فروخت کے لیے لایا تھا، ناردرن بائے پاس مویشی منڈی پر جانوروں کا سودا کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے 41 جانورلوڈ کروائے اور پیسے طے کیے، چار لاکھ روپے ٹوکن دیے اورگاڑیاں الاعظم اسکوائر کی طرف لے گئے، اچانک سے ملزمان نے اسلحہ نکالا اور بیوپاریوں کو زبردستی اتار کر تمام مویشی لے کر فرار ہوگئے اورایک باڑے پر کھڑے کردیے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ سائٹ سپرہائی وے پولیس کو کنٹرول پر اطلاع ملی تو ایس ایچ او ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوا۔کارروائی کے دوران 35 بچھڑے برآمد کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان سے دیگر مال سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News