
ثنااللہ مستی خیل کے الفاظ کو کسی صورت سپورٹ نہیں کر سکتی، زرتاج گل
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ثنااللہ مستی خیل کے الفاظ کوکسی صورت سپورٹ نہیں کرسکتی۔ ارکان کواپنی تقاریرمیں سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔
پارلیمانی لیڈرسنی اتحاد کونسل زرتاج گل نے کہا ہے کہ ثنااللہ مستی خیل معافی مانگنے کو تیار ہیں، ثنااللہ مستی خیل سے جذبات میں زبان پھسل گئی۔
زرتاج گل نے کہا کہ ارکان کواپنی تقاریرمیں سوچ سمجھ کربولناچاہئے، خواجہ آصف کا شیریں مزاری کو ٹریکٹرٹرالی کہنا کیوں سب کو یاد نہیں، مراد سعید اوراس کی بہنوں کے بارے میں جوگفتگو کی گئی وہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔
پارلیمانی لیڈرسنی اتحادکونسل نے کہا کہ طارق بشیرچیمہ نےمیری نشست پرآکرجو کہا کیا وہ ریکارڈ کا حصہ نہیں، طارق بشیرچیمہ نے چونکہ معافی مانگ لی تھی اس لیے اب میں اس پرکیا بات کروں۔
زرتاج گل نے مزید کہا کہ ارکان، خواتین ارکان اوراخلاق کا خیال رکھتے ہوئےبولا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News