Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، میتھیو ملر

Now Reading:

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، میتھیو ملر
میتھیو ملر

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ  ترجمان  میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے   کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر  نے  پاکستان میں دہشت گردوں  کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔   کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ دہشت گردی سے نمٹنےاور  شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری میں ہمارا اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  پاکستان کے ساتھ فنڈنگ،انسداد دہشت گردی اور صلاحیت سازی کے پروگرام جاری ہیں۔ پاکستانی فوج کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات  بھی جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر