
امریکا کیلئے پاکستان اور بھارت سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، میتھیو ملر
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان اور بھارت سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کی براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت کے مقاصد کا تعین کرنا دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کا مفاد مشترک ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم کیپیسٹی پروگرام کےتحت پاکستان اور امریکہ پارٹنر ہیں۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملٹری ٹو ملٹری اور دوطرفہ پروگرامز کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News