
سول اسپتال کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد ہلاک؛ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی
کراچی میں اموات میں اضافہ، وجہ گرمی یا کچھ اور؟ ایدھی کے سرد خانوں میں لائی گئی میتوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق سردخانوں میں میتوں کیلئےجگہ موجودنہیں، 4روزمیں427 میتوں کوایدھی مردہ خانےلایاگیا، 21 جون کو78، 22 جون کو86 اور23 جون کو128 لاشیں لائی گئیں۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ والےعلاقوں سے زیادہ لاشیں آرہی ہیں، سول اسپتال میں آج 60 مریض لائے گئے، 8 لاشیں جناح اسپتال لائی گئیں، سول اسپتال میں 3 لاشیں لائی گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے16مریض آج جناح اسپتال لائےگئے، 3 مریض دوران علاج دم توڑگئے۔
دوسری جانب خواجہ اظہارالحسن نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہیٹ ویوکی وجہ سے سرد خانے بھر چکے ہیں، ہیٹ ویوکی وجہ سے ایک ہفتے میں 427 افرادمتاثرہوئے۔
خواجہ اظہارنے کہا کہ فیصل ایدھی کا بیان ہے کہ جنازے رکھنےکی جگہ نہیں، 427 افراد کے قتل کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج کرایا جائے، کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، وزیراعظم نوٹس لیں اورکارروائی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News