
روہت شرما نے فتح کے بعد پچ کی مٹی کھانے کی وجہ بتادی
بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے بعد پچ کی مٹی کھانے کی وجہ بتادی۔
بھارتی کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد مچ کی مٹی کھانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ان کا موقف اب سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کا اس حوالے سے کہنا ہے ’’میں اس وقت ہر لمحے کو محسوس کررہا تھا جب کہ میں اس پچ اور گراؤنڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، جہاں ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا‘‘۔
بھارتی کپتان کہتے ہیں ’’اس پچ نے مجھے ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں مدد کی ہے لہذا میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جس نے ہمارے سارے خواب پورے کیے ہیں‘‘۔
خیال رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 29 جون کو بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News