
افغان کانفرنس؛ پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان ایک بار پھر رابطہ
دوحہ: دو دن کے بعد برف پگھلنے کے بعد پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے زیراہتمام افغان کانفرنس میں شریک افغان وفد نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی جب کہ آفغان وفد کی بھارتی وفد سے پہلے ہی دن ملاقات ہوگئی تھی۔
پاک افغان وفود کی ملاقات قطر میں پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں پاکستانی وفد کے سربراہ آصف درانی اور افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد موجود تھے۔
پاکستانی سفیر نے افغان وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہت کچھ مشترک ہے جب کہ امن کی خواہش دونوں اطراف موجود ہے۔
دوحہ میں پاک افغان وفود کی ملاقات مثبت رہی ہے جب کہ افغان وفد نے کانفرنس میں افغان موقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی حمایت کو عوامی سطح پر سراہا۔
دوحہ میں تیسری افغانستان کانفرنس کے موقع پر پاکستان، افغانستان، ازبکستان اور قطر کے مابین چار فریقی اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں افغانستان کے راستے ازبکستان اور پاکستان کو ملانے کے لیے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کا جائزہ لیا گیا، یہ منصوبہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو مؤثر طریقے سے جوڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News