
یوراگوئے کے ایک نرسنگ ہوم میں علی الصبح آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دھوئیں سے سانس لینے کی وجہ سے سات معمر افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین دیگر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق جنوبی امریکی ملک کے مشرقی شہر ٹرینٹا وائی ٹریس میں چھ کمروں پر مشتمل اس عمارت میں آگ لگنے سے آٹھ خواتین اور دو مرد ہلاک ہو گئے۔
فائر فائٹرز نے نرسنگ ہوم کا مرکزی دروازہ بند پایا۔ اندر داخل ہونے کے بعد، انہوں نے لیونگ روم میں آگ دیکھی جس کا دھواں پورے مرکز میں پھیل گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک 20 سالہ نگران گیراج کے ذریعے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔
حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یوراگوئے کی صحت عامہ کی وزیر کرینہ رینڈو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آگ ایک حادثہ معلوم ہوتی ہے۔
یوراگوئے کے مشرقی شہر میلو میں معمر افراد اور نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد کے ایک اور نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کے 10 دن بعد یہ واقعہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News