Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلا دیش: کوٹہ سسٹم کیخلاف پر تشدد مظاہروں میں 6 طلبہ ہلاک

Now Reading:

بنگلا دیش: کوٹہ سسٹم کیخلاف پر تشدد مظاہروں میں 6 طلبہ ہلاک

بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران 6 طلبہ کی موت کے بعد تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج اس وقت پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا، جب احتجاج کے دوران 6 طلبہ زندگی کی بازی ہارگئے۔

بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک کے ہائی اسکول، مدرسے اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کو اگلے نوٹس تک بند رہنے کا حکم جاری کیا گیا۔

پرتشدد مظاہرین اور حکومتی حامی گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں کا استعمال کیا۔

پولیس نے طلبہ کی اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص سر پر چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا، اور مظاہروں کے دوران 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

Advertisement

احتجاجی طلبہ کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کے حامیوں نے کوٹے کی مخالفت کرنے والے مظاہرین پر حملہ کیا، اس دوران پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں، جب کہ پولیس نے مظاہرین پر اپنی شاٹ گنوں سے نشانہ بنایا۔

بنگلہ دیش بھر میں کچھ اہم شاہراہوں کو مظاہرین نے بند کر دیا تھا، حکام نے ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت 5 بڑے شہروں میں نیم فوجی بارڈر گارڈ بنگلا دیش فورس کو تعینات کر دیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر