Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے رپورٹ جمع کرادی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے رپورٹ جمع کرادی
گیری کرسٹن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے رپورٹ جمع کرادی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر  ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق  ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ’کانفیڈنشل‘ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

رپورٹس کی روشنی میں چیئرمین پی سی بی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے۔   مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں۔انہوں نے  کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ہیڈ کوچ نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز بھی دی ہیں۔انہوں نے  کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔  رپورٹ میں وہی پوائنٹس ہیں جس کا وہ پہلے ذکر کرچکے ہیں۔

اس سے قبل سینئر منیجر وہاب ریاض  بھی چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کراچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر