Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائنل میں سوریا کمار یادیو کے شاندار کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا

Now Reading:

فائنل میں سوریا کمار یادیو کے شاندار کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا
فائنل میں سوریا کمار یادیو کے شاندار کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا

فائنل میں سوریا کمار یادیو کے شاندار کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سوریا کماریادیو کے ناقابل یقین کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ہفتہ کو بارباڈوس میں کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے 7 رنز سے جیت اپنے نام کی۔

میچ میں اہم موڑ اس وقت آیا جب آخری اوور میں جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر 21 رنز بناکر پانڈیا کی گیند پر باؤنڈر لائن پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد بھارت کی جیت کے امکانات مزید بڑھ گئے۔

ڈیوڈ ملر کا ناقابل یقین کیچ سوریا کمار یادیو نے بڑی ہی مہارت سے باؤنڈری لائن پر لیا تاہم اس کیچ نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین کا دعویٰ ہے کہ سوریا کمار یادیو کا کیچ لیتے وقت پاؤں باؤنڈری لائن کو چھوگیا تھا جب کہ کچھ صارفین یہ بھی کہتے ہیں کہ باؤنڈری کی رسیاں بھی اپنی پوزیشن سے باہر تھیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بھی ’’اگر کوئی ٹھوس چیز جو حدود کو نشان زد کرنے کے لیے استعمال ہو اور کسی وجہ سے اس میں خلل آجائے تو اسے اس کی اصلی حالت میں ہی سمجھا جائے گا‘‘۔

آئی سی سی کے قوانین کو دیکھتے ہوئے باؤنڈری کی رسی کو اس کی اصلی حالت میں ہی لانا چاہیے تھا تاہم میچ کے دوران ہمیں ایسا دیکھنے کو نہیں ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر