Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

Now Reading:

کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے کراچی کے لیے اپنی نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق شہر قائد کو اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، اور اگلے 2 دن میں ممکنہ بارشوں کے باعث کراچی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ڈویژن میں آج سے 6 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارشیں اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتی ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر قائد کے باسی موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔

Advertisement

این ڈی ایم اے نے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن لانچ کی ہے جو کہ گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔

این ڈی ایم اے ایپ پر عوام کے لیے بروقت الرٹس،  قدرتی آ فات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی تدابیر اور گائیڈ لائنز موجود ہیں۔

اربن فلڈنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے نشیبی علاقوں کے رہائشی چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے واٹر پروف بنائیں اور برساتی پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں۔ گٹر اور نکاسی  آب کے نظام کو مؤثر بنائیں۔

 کسی بھی  کمزور انفرااسٹرکچر کو محفوظ کر لیں جو تیز ہواؤں اور تیز بارش سے نقصان کا باعث بن سکتا ہے،  سیلابی پانی میں چلنے، تیرنے یا گاڑی چلانے سے گریز کریں۔

سیلابی علاقوں سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔  کھلے مین ہولز اور رکاوٹوں سے آگاہ رہیں.

 تیز بارش کے دوران شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے برقی آلات کو ان پلگ کریں۔  گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو مت چھوئیں.

Advertisement

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر