
افغانستان میں باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے ملازمین کے لیے طالبان نے سزا کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قائم طالبان کی حکومت نے حکومتی ملازمین کو باجماعت نماز ادا نہ کرنے پر مختلف سزاؤں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے ترجمان نے ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ نماز ادا نہ کرنے والے ملازمین کو پہلے نصیحت کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ نصیحت کے دوسرے مرحلے میں ملازمین کا ٹرانسفر یا عہدے میں تنزلی کی جائے گی۔
جبکہ تیسرے مرحلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں سے کٹوتی کی جائے گی۔
طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں شرعی قوانین اور سزاؤں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ملک میں سیکیورٹی کے حالات اب پہلے سے کافی بہتر ہیں، ہماری معیشت میں بھی استحکام آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News