Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار

Now Reading:

پرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار
بنگلادیش میں حالات کشیدہ؛ حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت روانہ

بنگلادیش میں حالات کشیدہ؛ حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت روانہ

ڈھاکہ: بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں کشیدگی شدت اختیار کرگئی جس کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی آرمی نے موجودہ وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لئے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم اب حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ان کے مستعفی ہونے پر مظاہرین نے نوافل ادا کیے اور سڑکوں پر جشن منایا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے نامعلوم مقام سے تقریر ریکارڈ کرانے کی بھی کوشش کی تھی، حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ بھارتی شہر اگرتلہ روانہ ہوئی ہیں۔

سرکاری رہائش گاہوں پر ہزاروں افراد داخل ہوگئے ہیں، دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سرکاری رہائش گاہ پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا ہے۔ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد مظاہرین نے ہر طرف لوٹ مار شروع کردی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب بنگلادیش کے آرمی چیف نے مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔

آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے خطاب میں کہا کہ حیسنہ واجد کے استعفیٰ کے بعد بنگلادیش میں عبوری حکومت بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے تمام فیصلے فوج کرے گی اور ملک کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا، عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

بنگلادیشی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ عوام صبر کا مظاہرہ کریں اور ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، املاک کو نقصان پہنچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، مسائل کا حل مل کر نکالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر