کل جو قانون سازی ہونے جا رہی ہے وہ غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل جوقانون سازی ہونے جارہی ہے وہ غیرآئینی ہے، اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جوقانون سازی ہونے جارہی ہے وہ غیرآئینی ہے، ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ ’’پانچ اگست کو عوام صوابی پہنچیں‘‘
بیرسٹرگوہرنے صحافیوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کونہ ماننا بھی غیرآئینی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی این آراو لیا تھا اورنشستیں خود لی تھیں، یہ اب دوسرا این آراو لینا چاہتے ہیں جسے ہم نہیں مانیں گے۔
بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ یہ نشستیں ہماری ہیں اورہماری ہی رہیں گی، کوئی بھی قانون سازی جواس فیصلے کے خلاف ہوغیرآئینی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
