Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں انہیں معلوم ہے کیسے رنز کرنے ہیں، سلمان علی آغا

Now Reading:

بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں انہیں معلوم ہے کیسے رنز کرنے ہیں، سلمان علی آغا

پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں انہیں معلوم ہے کہ کیسے رنز کرنے ہیں۔

راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی پچ پہلے ٹیسٹ کی پچ سے بہت مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابراراحمد اور میرا دوسرے ٹیسٹ میچ میں اہم کردار ہو گا، دوسرے ٹیسٹ کی پچ پر اسپن کم لگ رہا ہے۔

 سلمان علی آغا نے کہا کہ اچھا اسٹارٹ ملے تو بڑے رنز کرنے کی کوشش کرتا ہوں، بنگلادیش نے کھانے کے وقفے کے بعد اچھی بولنگ کی۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کریں گے، بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں، انہیں معلوم ہے کیسے رنز کرنے ہیں۔

Advertisement

پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں سوچ سکتے کہ رنز کتنے کرنے ہیں، میں نے آل راؤنڈر ہونے کا پریشر کبھی محسوس نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر