Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلامتی کونسل بتائے کہ وہ جنگ بندی میں کیوں ناکام ہے؟ ترک صدر

Now Reading:

سلامتی کونسل بتائے کہ وہ جنگ بندی میں کیوں ناکام ہے؟ ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل بتائے کہ وہ جنگ بندی میں کیوں ناکام ہے؟۔

ترک صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ اجلاس میں ہم سب کو کھلے دل کیساتھ سچ بتانا ہوگا، اقوام متحدہ کو فلسطینیوں سے متعلق مطالبات کو پورا کرنا پڑے گا، امید ہے اقوام متحدہ اجلاس میں انسانیت کی بھلائی کی راہ نکلے گی۔

اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری دنیا میں امن وانصاف قائم کرنا ہے، بدقسمتی سے اقوام متحدہ امن کے بنیادی ہدف کے حصول میں ناکام ہے، عالمی امن سلامتی کونسل کے 5 ارکان کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ غزہ میں 41 ہزار افراد شہید ہوگئے، اقوام متحدہ جنگ نہ رکوا سکی، صیہونی جارحیت نے تمام حدیں عبور کر لیں لیکن کوئی نہ روک سکا۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر کیمپوں میں مقیم نہتے فلسطینی روٹی کو ترس رہے ہیں، اسرائیل نے خواتین اور بچوں پر بھی مظالم کی داستانیں رقم کیں، بے بس فلسطینیوں کو خوراک اور پانی بھی میسر نہیں۔

Advertisement

عالمی تنظیمیں بتائیں کیا فلسطینی بچوں وعورتوں کے کوئی حقوق ہیں؟ سلامتی کونسل بتائے وہ جنگ بندی میں کیوں ناکام ہے؟ اسرائیل کی حمایت کرنے والے فلسطینیوں کی نسل کشی میں حصہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، اسرائیلی بمباری سے غزہ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن گیا، صیہونی حکومت کو امن میں کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی قرارداد کی خلاف ورزی پر اقدامات ہونے چاہئیں۔

ترک صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ گزشتہ دنوں سے اسرائیل کی لبنان پر بھی جارحیت جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر