Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس نے ترک صدر کی تجویز کو مسترد کر دیا

Now Reading:

روس نے ترک صدر کی تجویز کو مسترد کر دیا

کریملن کا کہنا ہے کہ وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے متفق نہیں ہے کہ کرائمیا کو کیف کے کنٹرول میں واپس آنا چاہیے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کے اس بیان سے مکمل طور پر متفق نہیں ہے کہ کرائمیا کو یوکرین کے کنٹرول میں واپس آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان نے اس ہفتے کہا تھا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے لیے ترکی کی حمایت غیر متزلزل ہے اور کرائمیا کی واپسی بین الاقوامی قانون کا تقاضا ہے۔

ترکیہ صدر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر پیسکوف نے کہا کہ کرائمیا کا موضوع ہمارے اور ہمارے ترک دوستوں کے درمیان اختلافات کے زمرے میں آتا ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ ترک صدر ماسکو کے ساتھ روایتی طور پر قریبی اقتصادی تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں تھے۔

Advertisement

کریملن نے رواں ہفتے کہا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن تیاریاں مکمل ہونے کے بعد صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت کے لیے ترکییہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

نیٹو کے رکن ترکیہ نے روس اور یوکرین کے درمیان ڈھائی سال سے جاری تنازع کے دوران اہم کردار ادا کیا ہے جس میں یوکرین کے اناج کی برآمد کے معاہدے کا انتظام بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر