Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوچ بچار کے بعد ججز کی تعداد بڑھائی ہے، اعظم تارڑ

Now Reading:

سوچ بچار کے بعد ججز کی تعداد بڑھائی ہے، اعظم تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ سوچ بچار کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 34  تک کر دی گئی ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چونتیس سے نیچے 16 ہوں، 20 ہوں یا 28، اس تعداد کا تعین جوڈیشل کمیشن کرے گا کہ  کتنے ججز کی ضرورت ہے۔

اس میں ایک بڑی ڈیمانڈ  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تھی، چاروں رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پنجگور، کوئی خضدار، جنوبی پنجاب،  ڈیرہ غازی خان یا اپر کوہستان سے اسلام آباد پہنچتا ہے، ان لوگوں کیلئے سوچنا چاہیئے۔

جوڈیشل کمیشن فیصلہ کرے گا کہ اسے آئینی بینچز میں کتنے  ججزچاہئیں اور رجسٹری بنچز پر کتنے چاہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ضروری تھاکہ آئینی بینچز کیلیے سینئر موسٹ ججز بھی کمیٹی میں ہوں۔

Advertisement

وزیر قانون نے کہا کہ جو ججز آئینی بنچز میں جائیں گے وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ دوسرا کام بھی کر سکتے ہیں، کمیٹی میں چیف جسٹس، سینئر موسٹ جج اور  آئینی بینچز میں سینیئر موسٹ جج بھی آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پینڈنسی دن بدن بہت بڑھ رہی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ پہلے عمارت کا مسئلہ تھا اب عمارت بن گئی ہے، ان کی سیٹیں بھی 9 سے 12 کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر