Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر کو سری لنکا میں اہم اعزاز سے نوازا گیا

Now Reading:

پاکستان بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر کو سری لنکا میں اہم اعزاز سے نوازا گیا

پاکستان بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سید محمد ارسلان کو سری لنکا میں گولڈن اول ایوارڈ سے نوازا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سید محمد ارسلان کو سری لنکا کے ڈیفینس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کی گریجویشن تقریب میں بہترین غیر ملکی نیول آفیسر کے اعزاز گولڈن اول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز انہیں 15 ممالک کے غیر ملکی نیول افسران میں سے بہترین کے طور پر منتخب ہونے پر دیا گیا، جو کہ افواج پاکستان کی شاندار تربیتی روایات کا مظہر ہے۔

گریجویشن کی تقریب کے دوران سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع، میجر جنرل ریٹائرڈ پارونا جے سیکھرا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

لیفٹیننٹ کمانڈر سید محمد ارسلان کی یہ کامیابی پاکستان بحریہ کی اعلی تربیتی معیار اور پروفیشنلزم کا عکاس ہے، اور اس نے عالمی سطح پر پاکستانی افواج کی ساکھ کو مزید مستحکم کیا۔

Advertisement

گولڈن اول ایوارڈ کا حصول پاکستان کی مسلح افواج کی بین الاقوامی سطح پر تربیتی کامیابیوں اور اعلیٰ معیار کی تربیت کے اداروں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

لیفٹیننٹ کمانڈر ارسلان کی یہ کامیابی پاکستانی افواج کے عالمی فورمز پر نمایاں مقام حاصل کرنے کی ایک اور مثال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر