
پی ایس ایل سیزن 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کنگز نے 129 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرمان نے 30 اور اعظم خان نے 31 رنز بنائے، جبکہ کپتان شاداب خان نے 47 رنز کی اننگ کھیلی۔
کراچی کنگز کے حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
کنگز کے ٹم سائفرٹ نے 30 رنز بنائے، کپتان ڈیوڈ وارنر صرف 3 رنز بنا سکے۔
جیمز ونس 4 رنز بنا سکے، سعد بیگ 20 ، خوشدل 17 اور عباس آفریدی نے 24 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسکواڈ:
اسلام آباد یونائیٹڈ:
شاداب خان (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، کولن منرو، حیدر علی، محمد نواز، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، بین ڈورشوئس اور نسیم شاہ۔
کراچی کنگز:
ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News