
اسرائیلی ڈرون ہاروپ/ فوٹو
ڈرون وار میں استعمال ہونے والے اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرونز کورات ملک کے چوکنا ایئر ڈیفنس سسٹم نے مانیٹرکر لیا تھا مگر دفاعی حکمت عملی کے تحت بلندی پر میزائل سسٹم کے ذریعے تباہ نہیں کیاگیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بزدل بھارت کی ناپاک جسارت کا پتہ ہاروپ ڈرونز کے پاکستانی سرحدی حدود میں داخل ہوتے ہی لگا لیا گیا تھا ایئرڈیفنس سسٹم سے فوری الرٹ جاری کردیاگیاتھا۔
ہاروپ کاکام ہی ہدف لاک کیے جانے پردفاعی تنصیبات کی لوکیشن منتقل کرناہے
دفاعی ذرائع کے مطابق مخصوص حکمت عملی کے سبب گرائونڈ بیس ایئر ڈنفنس سسٹم کے ذریعے لانگ رینج میزائل سے انہیں تباہ نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈورن دراصل ایک خودکش ڈرون کہلاتاہے، اس کا اصل مقصد ہی ہدف بننے یعینی گرائونڈ بیس سسٹم کے ذریعے لاک کیے جانے پر اس کی لوکیشن کوٹریس کرکے منتقل کرناہوتاہے۔
ڈرونزہدف لاک ہو جاتے تواہم تنصیبات کی لوکشن دشمن کومنتقل ہوجاتی
اسرائیلی ساختہ یہ ہاروپ ڈرونز لاک ہونے پر اُس گراؤنڈ ایئرڈیفنس سسٹم کی لوکیشن کو فوری طور پر ٹریس کرکے اُسے اپنے آپریٹنگ سسٹم کو منتقل کردیتا ہے ۔
اگر ہاروپ ڈورنز کوبذریعہ لانگ رینج میزائل سسٹم نشانہ بنانے کےلئے لاک کردیا جاتا تویہ ایئر ڈیفنس اور ریڈار سسٹم کی لوکیشن دشمن تک منتقلی کاسبب بن جاتا۔
نچلی پرواز ہونے پر حکمت عملی کےتحت روایتی ہتھیاروں سے تباہ کیاگیا
دفاعی ماہرین نے بتایا کہ ان تمام ڈرونز کو نچلی پرواز کرنے پر روایتی ہتھیاروں سے تباہ کیاگیا۔دشمن کی کوشش ہی یہی ہے کہ وہ ہمارے ان گراؤنڈ بیس ایئر ڈیفنس اور ریڈار سسٹمز کی لوکیشن ٹریس کرکے انہیں اپنا ہدف بنائے جسے منظم حکمت عملی کی تحت ناکام بنایادیاگیا۔
سوشل میڈیا پرپاکستانی ایئرڈیفنس اور ریڈارسسٹم پرسوالات بھی دشمن کی سازش
ڈرون وار شروع کرکے سوشل میڈیاملکی ایئرڈیفنس اور ریڈار سسٹم پرسوال اٹھانے شروع کردیے،ایئر ڈیفنس اور ریڈار سسٹم مکمل مستعد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News