Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد

Now Reading:

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
سیز فائر کے بعد پہلا رابطہ

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ / فوٹو

سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے پاکستان بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے پرافواج پاکستنان، آرمی چیف جنرل سید عااصم منیر سمیت پوری قوم کو مبارکباد کی ہے۔

اللہ نے پاکستان کو سر بلند کردیا، نوازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہاہے اللہ رب العزت کاشکراس نے پاکستان کوسربلندکردیا۔

Advertisement

انہوں نے اپنے بیان میں کہ  میں وزیراعظم شہباز شریف ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،ایئرچیف،افواج پاکستان کوشاباش اور مبارکباددیتاہوں۔

نواز شریف نے مزید کہ پاکستان امن پسن دملک ہے لیکن قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کوترجیح دیتاہےلیکن اپنادفاع کرنابھی جانتاہے۔

Advertisement

 

بھرپور جوابی کارروائی پر بھارت بات چیت کوراضی ہوگیا،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ  پاک فوج کی بہادری اورقربانی کوسلام پیش کرتاہوں،پوری قوم کوبھی مبارکباداورسلام پیش کرتاہوں کہ بھارتی جارحیت کامقابلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کوجس طرح جواب دیاہے پاک فوج کوسلام پیش کرتاہوں،ہم نے جوابی آپریشن کیا تو 24گھنٹے سے پہلے بھارت بھی بات چیت کیلئےتیارہوگیا

Advertisement

بلاول نے کہاکہ پاکستان نےواضح کہاتھاجب ہم جواب دینگےتودنیادیکھےگی اوراس کی گونج ہوگی اور یہ  گونج ایسی تھی کہ بھارت بات چیت کیلئےتیارہوگیا۔

 

 

پاک فوج نے شہریوں کی شہادت کابدلہ لے لیا،وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کہاکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر دکھایا کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے ۔

چوہدری انوارالحق نے کہاکہ پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔

 

ہر بار بھارت کی من مانی نہیں چلے گی، شیری رحمان

Advertisement

پی پی رہنماسینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ قومی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے،ہربار بھارت کی من مانی نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہاکہ آگے بھی ایسا ہوکہ  خطے کے امن کو نقصان نہ پہنچے، ایسا ہو کہ بھارت بغیرثبو ت پاکستان پر الزام نہ لگائے۔

شیری رحمان نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی طوفا ن بدتمیزی پر بھی بات کرنےکی ضرورت ہے،انہوں نے پاکستانی میڈیا کوبھی مبارکباد کہ بہت ذمہ داری کامظاہرہ کیا۔

Advertisement

پاکستان جیت گیا! الحمدُ للّٰہ ، مریم نواز، ایکس پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم  نواز نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اورنواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ  دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر