Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا چینی کی قیمتوں پر بڑے اقدام کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا چینی کی قیمتوں پر بڑے اقدام کا فیصلہ
عیدالاضحیٰ تک چینی کی قیمتوں میں عارضی کمی کی جائے گی

حکومتِ پاکستان نے چینی کی قیمتوں میں شفافیت اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت چینی کی پیداواری لاگت کے تعین کے لیے آزاد آڈٹ کرایا جائے گا۔

اس فیصلے پر شوگر ملز مالکان نے بھی اتفاق کا اظہار کیا ہے، جسے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ملز مالکان سے ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں چینی کی موجودہ قیمتوں، آئندہ پالیسی اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: قیمتیں بڑھنے کے باوجود وفاقی حکومت چینی کی برآمد روکنے میں ناکام

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر تک چینی کی قیمتوں میں عارضی کمی کی جائے گی تاکہ عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔ عید کے بعد پیداواری لاگت کی بنیاد پر چینی کی نئی قیمت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Advertisement

وزارتِ فوڈ سیکیورٹی اور شوگر ملز مالکان کے درمیان یہ بھی طے پایا ہے کہ پیداواری لاگت کے تعین کے لیے آزاد، غیرجانبدار آڈٹ کرایا جائے گا تاکہ قیمتوں کا تعین شفاف انداز میں ہو اور کسی بھی قسم کی مصنوعی مہنگائی کا سدباب کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر