Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی پاکستان کیخلاف مالیاتی سازش،آئی ایم ایف اور فیٹف سے رجوع کرے گا

Now Reading:

بھارت کی پاکستان کیخلاف مالیاتی سازش،آئی ایم ایف اور فیٹف سے رجوع کرے گا
بھارت کا ایف اے ٹی ایف سے رابطے کافیصلہ

بھارت کی پاکستان کے خلاف مالیاتی سازش

پہلگام  واقعے کی آڑمیں بھارت نے پاکستان کے خلاف مالیاتی سازش کی تیاری کرلی ،ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کو پاکستان کے خلاف اکسانے کی ناکام کوششیں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق  بھارت ممکنہ طور پر پاکستان کو ایک بار پھر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپورکوشش کرے گا۔

بھارت پاکستان کودی جانے والے بین عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے 7 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج پر بھی سوال اٹھانے کی سازش کررہا ہے۔

بھارت اس حوالے سے پہلگام واقعے کو جواز بنانا چاہتاہے جس کے لئے وہ دہشت گردی کا واقعات اور الزام تراشی کا سہارا لے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ مودی حکومت آئندہ ہفتوں میں ایف اے ٹی ایف کے اہم رکن ممالک سے رابطے کرے گی تاکہ کو اپنی کوششوں کا عملی جامہ پہنا سکے ۔

Advertisement

ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس جون میں متوقع ہے جس میں مودی سرکار پاکستان کے خلاف نئی سازش کے لئے پر تول رہی  ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف میں 2024 میں معاہدہ طے پایاتھا۔ جون 2018 میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل  کیا گیا تھا، جس سے اس کی مالیاتی نگرانی میں اضافہ ہو گیا تھا۔

اکتوبر 2022 میں ایف اے ٹی ایف نے  پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھاکیونکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کیے تھے ۔

پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی جارحیت، پاکستان کا موثرردعمل

مودی  نے پہلگام ڈرامہ رچا کر پاکستان سے سفارتی تعلقات محدود کردیے ، سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ، اٹاری-واہگہ سرحد پر چیک پوسٹ بند کر دی، پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سروسز منسوخ کر دیں اورپاکستانی پروازوں کے لیے بھارتی فضائی حدود بند کر دی۔

Advertisement

 

جواب میں پاکستان نے بھی اسی قسم کے موثر اورسخت اقدامات کیے جس سے بھارتی معیشت کو شدید مالی نقصان پہنچ رہاہے۔

پاکستان نے بھی کئی سفارتی اقدامات کیے اور خبردار کیا ہے کہ وہ شملہ معاہدے کو “غیرفعال” کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر