
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کے مستقل مندوب، ریاض منصور، غزہ میں جاری انسانی بحران پر جذباتی خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ درجنوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور مائیں اپنے بے جان بچوں کو گود میں اٹھا کر ان سے فریاد کرتی ہیں۔ ریاض منصور نے کہا، “میرے بھی نواسے، پوتے ہیں، میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے خاندانوں کے لیے کیا معنی رکھتے ہیں” ۔
مزید پڑھیں: سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور کرلی
انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بچے آگ اور بھوک سے مر رہے ہیں، اور دنیا کی خاموشی ناقابل برداشت ہے۔ ریاض منصور نے مزید کہا کہ غزہ میں 15 ماہ سے جاری جنگ میں 14,000 بچے شہید ہوچکے ہیں اور 20,000 بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی اور فلسطینی بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ ریاض منصور نے کہا کہ فلسطینی عوام امن اور آزادی کے حق دار ہیں اور عالمی برادری کو ان کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔
ریاض منصور کی یہ جذباتی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عالمی رہنماؤں کو غزہ کی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News