
عقیل کریم ڈھیڈی/فائل فوٹو
کراچی معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے الحمدللہ!یہ ہماری تاریخ کا ایک قابلِ فخر لمحہ ہے جب ہم نے پاکستان کی دفاعی افواج کی شاندارکامیابی کامیابی کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی دشمن کی جارحیت کے خلاف ہماری جیت کی تصدیق ہو گئی۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا یہ کامیابی ہمارے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیابی سے نوازا اور وطنِ عزیز کو ہر آزمائش سے محفوظ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تینوں مسلح افواج نے غیر معمولی بہادری، مثالی نظم و ضبط، اور اعلیٰ حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
ان کہنا تھا کہ خصوصاً ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھارتی فضائی جارحیت کا نہایت مہارت اور دلیری سے جواب دیا، جس میں دشمن کے اہم طیارے اور تنصیبات نشانہ بنیں۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ افواج پکستان نے قوم کو سرخرو کیا اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شروع سے ہی ہماری افواج نے ثابت کیا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اشتعال انگیزی سے گریز کیا اور صرف دفاع کو ترجیح دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن بھی ہماری افواج کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کو ماننے پر مجبور ہوئے، اور دنیا نے پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھاکہ یہ موقع صرف جشن کا نہیں، بلکہ شکرگزاری اور غور و فکر کا بھی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم بہادر افواج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، خاص طور پر ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے وطن کے چراغ جلائے۔
معروف بزنس مین کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ضد اور جنگ و جدل مسائل کا حل نہیں۔ صرف دانشمندی، اتحاد، اور اللہ پر کامل یقین ہی ہمیں ترقی اور امن کی جانب لے جا سکتے ہیں۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News