Advertisement
Advertisement
Advertisement

علماء و مشائخ کونسل کا آج یوم امن و یوم تشکر منانے کا اعلان

Now Reading:

علماء و مشائخ کونسل کا آج یوم امن و یوم تشکر منانے کا اعلان
تمام مساجد و مدارس میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

علماء و مشائخ کونسل کی جانب سے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج ملک بھر میں یوم امن و یوم تشکر منایا جائے گا۔

اس موقع پر ملک بھر کی افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے گا کہ اس نے پاکستان کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا۔

کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام مساجد و مدارس میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی جائے گی اور پاکستان کے استحکام و ترقی کی دعا کی جائے گی۔

اعلامیہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ امت مسلمہ میں رواداری، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور نفرت انگیز تقاریر اور فتویٰ بازی سے پرہیز کریں۔

اس کے علاوہ، علماء کرام کو اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ مساجد کو صرف عبادات کے لیے نہیں بلکہ کمیونٹی سینٹر کے طور پر بھی بحال کیا جائے، جہاں تعلیم و تربیت اور سماجی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ علماء کرام کی تجاویز پر غور کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

کونسل نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے دینی مدارس، مساجد اور بچوں پر حملوں کی شدید مذمت کی اور علماء کرام سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

کونسل نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

کونسل نے کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کی اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں علماء کرام اور مشائخ عزام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ علماء کرام کو نوجوانوں کی فکری رہنمائی، دینی تربیت اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر