
سیکیورٹی فورسزنے بھارتی اسپانسرخوارج ہلاک کردیے/ فوٹو
خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 9 بھارتی اسپانسرخوارج ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کےلئے ڈی آئی خان میں 4 بھارتی اسپانسر خوارج مارے گئے۔ ٹانک میں آپریشن کے دوران 2 مزید بھارتی سپانسر خوارج جہنم واصل کیےگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے علاقے باغ میں جھڑپ کے دوران 3 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ مارے گئے خوارج دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
بھارتی سپانسر دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقہ کلئیرنس آپریشن جاری ہے ۔ بھارتی اسپانسر دہشتگردی کامکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News