Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ کا بھارت پر دھماکہ خیز حملہ، ایپل کمپنی کی 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ

Now Reading:

ٹرمپ کا بھارت پر دھماکہ خیز حملہ، ایپل کمپنی کی 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ
فی الحال خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/فائل فوٹو

بھارت کی متنازع خارجہ پالیسی، بڑھتی ہوئی جنگی جنونیت اور غیر مستحکم تجارتی پالیسیوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے ایپل کمپنی کے سی ای او کو خبردار کیا ہے کہ بھارت میں سرمایہ کاری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے ایپل کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ آپ کی 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھارت میں ڈوب سکتی ہے۔

بھارتی پالیسیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ بھارت کی ٹیرف پالیسی نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ اس نے امریکی کمپنیوں کو بھاری نقصان بھی پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا پاکستان اور بھارت سے مسلح تصادم بند کرنے کا مطالبہ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی ناکام تجارتی حکمت عملی عالمی سرمایہ کاروں کو مایوس کر رہی ہے، اور بھارت اب قابلِ بھروسا تجارتی پارٹنر نہیں رہا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اپنی داخلی عدم استحکام، غیر شفافیت اور علاقائی کشیدگی کی وجہ سے خود اپنے لیے مسائل کھڑے کر رہا ہے، اور امریکا اس کا بوجھ مزید نہیں اٹھائے گا۔

صدر ٹرمپ نے بھارت پر دوبارہ اعتماد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیاں اب متبادل مارکیٹس پر غور کر رہی ہیں اور بھارت کی پالیسیوں نے سرمایہ کاری کے لیے اس کی کشش کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

امریکی صدر نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ محاذ آرائی کی فضا پیدا کرنا عالمی سرمایہ کاروں کے لیے باعث تشویش ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جنگی فضا میں معیشت پنپ نہیں سکتی، اور اگر مودی حکومت نے رویہ نہ بدلا تو عالمی سرمایہ کاری کا رخ بھارت سے ہٹ سکتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق اگر امریکا جیسی بڑی طاقتیں بھارت سے معاشی فاصلے بڑھاتی ہیں تو اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ ایپل جیسی ٹیکنالوجی جائنٹس کی جانب سے سرمایہ کاری محدود کرنے یا روکنے کا فیصلہ بھارتی مارکیٹ کے لیے زلزلہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر