
پی ایس ایل سیزن 10 کے اب تک ہونے والے میچز میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنا کر سرفہرست ہیں، کراچی کنگز کے جیمز وینس دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان تیسرے، لاہور قلندر کے فخر زمان اور ڈیری مچل بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 10 میں اب تک ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنا کر سرفہرست ہیں، انھوں نے 7 اننگز کھیل کر 346 رنز اسکور کیے ہیں، جبکہ ان کے ایک میچ میں سب سے زیادہ اسکور 105 ہیں۔
محمد رضوان نے یہ سنگ میل ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں بنا کر عبور کیا ہے، جبکہ ان کے سفر میں 29 چوکے اور 12 چھکے بھی شامل ہیں۔
کراچی کنگز کے جیمز ونس 281 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، انھوں نے یہ پوزیشن 7 اننگز کھیل کر حاصل کی ہے، جبکہ ان کا سب سے بیسٹ اسکور 101 رہا ہے۔
جیمس ونس نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے یہ ریکارڈ بنایا ہے، انھوں نے یہ کارنامہ سرانجام دینے کے لیے 30 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد حاصل کی ہے۔
تیسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان ہیں، جنھوں نے 7 اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے، جبکہ ان کا سب سے زیادہ اسکور 106 ہے۔
صاحبزادہ فرحان کے ریکارڈ پر ایک سنچری، ایک نصف سنچری موجود ہے، جبکہ انھوں نے 33 چوکوں اور 13 چھکوں کے ساتھ شائقین کے جذبات کو گرمایا ہے۔
لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان اس دوڑ میں 7 اننگز میں 285 رنز بنا کر شامل ہوئے اور چوتھے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ فخر زمان کا بیسٹ اسکور 76 رنز رہا ہے۔
فخر زمان ابھی تک سنچری بنانے سے محروم رہے ہیں، تاہم انھوں نے 2 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، ان کو اپنے اس سفر میں 25 چوکوں اور 15 چھکوں کی مدد حاصل رہی ہے۔
لاہور قلندرز کے ہی بیٹر ڈیری مچل اس فہرست میں 8 اننگز کھیل کر 241 رنز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں، ان کا بہترین اسکور 75 رہا۔
ڈیری مچل بھی کوئی سنچری ابھی تک نہ بناسکے ہیں، انھوں نے 22 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News