Advertisement
Advertisement
Advertisement

آگ بگولا ہندوانتہاپسند،گودی میڈیا اور شیوسینا ترک کمپنیوں کے پیچھے پڑگئے

Now Reading:

آگ بگولا ہندوانتہاپسند،گودی میڈیا اور شیوسینا ترک کمپنیوں کے پیچھے پڑگئے
آگ بگولا ہندو انتہاپسند

ہندو انتہا پسند آگ بگولا

آگ بگولا ہندوانتہاپسنداور شیوسینا ترک کمپنوں کے پیچھے پڑگئے،اردوان کاغصہ ترک کمپنیوں پراتارنے لگے۔

پاکستان کی حمایت پر برہم انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے ترک کمپنیوں پر اپنی بھڑاس نکالنا شروع کردی ۔

شیو سینا نے مودی سرکار سے ترک کمپنیوں سے اشتراک فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

انتہا پسند ہندو تنظیمیں پاکستان سے جنگی شکست کا غصہ ترک کمپنیوں تعاون ختم کرکے نکالنے لگے۔

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ترک کمپنیوں کے ساتھ تعاون ختم کرنے کامطالبہ زور پکڑنے لگا۔

Advertisement

گزشتہ دنوں ترک صدررجب اردوان نے  پاکستان  اور کشمیریوں کی حمایت میں واضح بیان جاری کیاتھا۔

آگ بگولا ہندو انتہا پسند

جس کے بعد سے بھارتی انتہاپسند اور گودی میڈیا آگ بگولا ہوگئے اور ترک کمپنیوں کے پیچھے پڑ گئے۔

مختلف حلقوں کی طرف سے مودی سرکار پرترک کمپنیوں سے ہر قسم کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ روز پکڑاگیا۔

واضح رہے کہ اس مطالبے میں سرفہرست انتہا پسند ہندو تنظیم سیو سینا ہے ۔

آگ بگولا شیوسینا کے جھتے نے ممبئی ایئرپورٹ پر دھاوابول دیا

Advertisement

دریں اثنا ترکیہ کی مخالفت میں آگ بگولا شیوسینارہنمامرجی پٹیل اہبت جھتے کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

انہوں نے دھمکی دی کہ ترک کمپنی “چیلیبی NAS ایئرپورٹ سروسز” کے ساتھ شراکتداری فوری ختم  کی جائے۔

 چیلیبی کمپنی اس وقت ممبئی ایئرپورٹ پر تقریباً 70 فیصد گراؤنڈ آپریشنز سنبھالتی ہے۔

کمپنی سالوں سے ممبئی، دہلی، کوچی، کنور،بنگلور،حیدرآباد، گوا،احمد آباد اورچنئی میں سرگرم رہی ہے۔

چیلیبی ایئرپورٹ سروسز،کارگوٹرمینل مینجمنٹ دہلی سمیت کئی بڑے ایئرپورٹس پرخدمات فراہم کررہی ہے۔

ترک کمپنی کوسیکیورٹی کلیئرنس  کے وقت یو پی اے حکومت اقتدار میں تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ انتہا پسندشیو سینا کی وابستہ ایوی ایشن یونینز نے اس وقت بھی سخت مخالفت کی تھی۔

چیلیبی واحدترک کمپنی نہیں جوتنقید کی زدمیں ہے،سب سے بڑی بھارتی ایئرلائن انڈیگوہربھی سوشل میڈیاپرزیرعتاب ہے۔

آگ بگولا ہندو انتہا پسند

ایئرانڈیگو پربھی ترک کمپنیوں سے معاہدہ ختم کرنے کےلئے دبائو

ایئر انڈیگو کے ترک ایئرلائنزاورکورینڈون ایئرلائنز کے ساتھ پارٹنرشپ معاہدے ہیں۔

دیں اثنا انڈیگو ان کمپنیوں سے طیارے لیز پر بھی حاصل کرتی ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی”ترکش ٹیکنک” کے ساتھ بوئنگ 737 طیاروں کی مینٹیننس کے لیے معاہدہ کیا۔

اردوان کے حالیہ بیان سے آگ بگولا انتہاپسندہندو تنظیمیں پوری شدت کے ساتھ ترک کمپنیوں کی مخالفت کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر