
رات گئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی فاروق اعظم مسجد کے قریب مکان کی چھت گر گئی، حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 12 سالہ ام ہانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد عباسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
زخمیوں کو اسپتال پہنچانے والے ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ مکان اور چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گرے، اطلاع ملنے پر جب ہم جائے حادثہ پر پہنچے تو ہر طرف دھواں تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News