Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ نے بھارتی تکبر خاک میں ملا دیا، اسحاق ڈار

Now Reading:

پاک فضائیہ نے بھارتی تکبر خاک میں ملا دیا، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسحاق ڈار / فوٹو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاک فضائیہ نے بھارتی تکبر خاک میں ملا دیا، ہم نے احتیاط سے کام لیا ورنہ 10 سے 12 بھارتی طیارے تباہ ہوجاتے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پاک فضائیہ نے قوم کاسر فخر سے بلند کردیا،بھارتی حملے میں ہمارے26لوگ شہیداور متعددزخمی ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے رات کوہی یواین صدر کو خط لکھا،بھارت نے خلاف ورزی کی تمام ممالک کے سفیروں کوبلاکربھارتی بزدلانہ اقدامات پربریفنگ دیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ  اوآئی سی سیکریٹری جنرل نے بھارتی حملے پرتشویش کا اظہار کیا، بھارت ایک سال سے کوشش کررہاہےکہ سندھ طاس معاہدے پراب بات ہونی چاہئے۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ قومی سلامتی نےبھارتی اقدامات کے نتیجے میں واضح کیا پانی روکا تواعلان جنگ سمجھیں گے،بزدلانہ حملے کے بعداب صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔

Advertisement

اینٹ کا جواب پتھر ہوگا، نائب وزیراعظم

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا فیصلہ تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے،بھارت نے جو کچھ کیا اس کا ہم نے جواب دےدیا،بھارت نے اب کوئی قدم اٹھایاتو اینٹ کاجواب پتھر سے ہوگا۔

اسحاق ڈارکا کہناتھاکہ کل رات سے پہلے طے تھا کہ آج ایوان کوصورتحال سےآگاہ کیا جائےگا،پاکستان نے پہلگام واقعہ کی مذمت کی۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعدپاکستان پربے بنیاد الزامات لگائے،سندھ طاس معاہدہ دونوں فریقین کی رضامندی کے بغیرمعطل نہیں کیاجاسکتا۔

اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ پاکستان نے فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا،موجودہ صورتحال کے پیچھے بھارت کی بدنیتی عیاں ہے۔

 

Advertisement

40 سے زائد ممالک سے رابطہ، موقف سے آگاہ کردیا

نائب وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی، 40سےزائدملکوں سےرابطہ کرکے پاکستانی موقف سےآگاہ کیا گیا۔

 

انہوں نے کہاکہ سفارتی محاذپرپاکستان نے اپنا موقف بھرپور اندازمیں پیش کیا،پاکستان نےبھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر