
اسرائیل نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا/فوٹو
اسرائیل نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا۔ جس پر بھارت میں ہلچل مچ گئی۔
بھارت کی سب سے قریبی اتحادی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھا دیا۔
یہ بات ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔
ٹوئٹ کیے جانے لگے کہ بھارت کے قریبی اتحادی اسرائیل نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا۔
اس معاملے پر سفارتی ہلچل مچ گئی۔ اسرائیلی فوج نے ایک نقشہ جاری کیا تھا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیاگیا۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے گزشتہ شب ایران کے حوالے سے یہ ٹویٹ کیاتھا۔ جس کے ساتھ ایک نقشہ بھی منسلک تھا۔
اس نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا۔ساتھ ہی چینی سرحد سے منسلک متنازع علاقوں کو بھی چین کا ہی حصہ دکھا دیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News