Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ گلوبل مارچ، ہزاروں افراد کا رفح بارڈر کی جانب سفر

Now Reading:

غزہ گلوبل مارچ، ہزاروں افراد کا رفح بارڈر کی جانب سفر

غزہ پر اسرائیلی محاصرہ ختم کرانے اور جاری مظالم کی طرف عالمی توجہ مبذول کروانے کے لیے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں اور عام شہریوں نے “غزہ گلوبل مارچ” کے تحت رفح بارڈر کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اس عالمی مارچ کا پہلا قافلہ، جس میں تقریباً 1000 افراد شامل ہیں، تیونس سے روانہ ہو چکا ہے اور گزشتہ روز لیبیا پہنچا۔ قافلے میں شمالی افریقہ کی پانچ ریاستوں تیونس، الجزائر، مراکش، موریطانیہ اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔

منتظمین کے مطابق یہ مارچ 12 جون کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عالمی شرکاء کے اجتماع کے بعد رفح بارڈر کی جانب روانہ ہوگا، جہاں دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

مارچ کا مقصد غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے عالمی دباؤ بڑھانا اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisement

اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ مسلسل محاصرے نے انسانی المیہ کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے باعث بنیادی ضروریاتِ زندگی خوراک، ادویات اور پینے کے پانی  کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے خلاف جاری محاصرہ اور حملے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور کئی ممالک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں، تاہم عالمی سطح پر مؤثر عملی اقدامات اب تک دیکھنے میں نہیں آئے۔

غزہ گلوبل مارچ کو مبصرین ایک اہم علامتی قدم قرار دے رہے ہیں جو عالمی برادری کو فلسطین کے مسئلے پر بیدار کرنے کی کوشش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر