
نوجوان بلے باز حسن نواز اور وکٹ کیپر محمد حارث نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔
حسن نواز نے اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صرف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ محمد حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 45 گیندوں پر سنچری بنائی۔
دونوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپن کیا تھا اور 74 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاور پلے کا پاکستان کا نو سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری
محمد حارث کا ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیک ریٹ 147 سے زیادہ ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل میں زلمی کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 247 رنز بنائے، جن میں 28 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔
حسن نواز نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاور ہٹنگ کا زبردست مظاہرہ کیا اور 30 چوکے اور 17 چھکے مارے۔ وہ ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 399 رنز بناکر بہترین بیٹر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News